سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا اسلام کی جانب پہلا قدم ۔قرآن پاک کا مطالعہ شروع کر دیا

Nov 10, 2021 | 20:33:PM
 رضوان ۔قرآن پاک۔ تحفہ ۔میتھیو
کیپشن:  میتھیو ہیڈن ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بتایا ہے کہ وہ آج کل قرآن کا ترجمہ پڑھ رہے ہیں،سابق آسٹریلوی کرکٹر کوقرآن پاک کا انگریزی ترجمہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میرے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے داخل ہوا جس کے ہاتھ میں قرآن تھا۔انہوںنے کہاکہ وہ رشخص رضوان تھے اور میں یہ کہوں گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں تاہم اسلام کے لئے متجسس ہوں۔بیٹنگ کنسلٹنٹ نے بتایا کہ رضوان نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا، ہم آدھے گھنٹے تک فرش پر بیٹھے اس حوالے سے گفتگو کرتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ قرآن کا تھوڑا تھوڑا مطالعہ کررہے ہیں۔سابق کرکٹر نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان ان کی پسندیدہ شخصیت اور ایک چیمپئن آدمی ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے، گزشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کی۔میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔دبئی میں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھی انہوں نے قومی ٹیم کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہت زبردست بات ہے کہ کس طرح اسلام نے کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہوا ہے اور پاکستانی ٹیم میں کس طرح روحانیت اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔جیل سے رہا ہو کر آریان کیسے جی رہے ہیں ؟قریبی دوست کا انکشاف