عمران خان کی گرفتاری پر فلمی ستاروں کا شدید ردعمل

May 10, 2023 | 13:14:PM
عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے اس پر شدید ردعمل کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے اس پر شدید ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی  گرفتاری کے بعد سے ملک بھر کے کئی شہروں میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے  تو دوسری جانب عمران خان کے حامیوں کی جانب سے ان کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ انتخابات اور خانہ جنگی کے درمیان انہوں نے خانہ جنگی کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ اب پاکستانی عوام کو آزمانے کا وقت آگیا ہے۔ قائد کا امتحان خاتم، قوم کا امت کا شورو! قائد کا امتحان ختم ہو چکا ہے اور اب قوم کے امتحان کا وقت ہے۔

دوسری جانب اداکار بلال قریشی کا کہنا ہے کہ کوئی فرار ہوا کوئی گرفتار ہوا لیکن یہ جو  گرفتاری ہے یہ تیاری ہے۔ 

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی نے 9 مئی کو قوم کے لیے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے  اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ اُنہیں اپنا کپتان رینجرز کے ہاتھوں میں دیکھ کر دُکھ ہو رہا ہے۔

یمنا زیدی نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقی ہیرو کو ہمیشہ اس کے حریف نفرت کرتے ہیں اور اس کے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔

میزبان متھیرا نے گزشتہ روز کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرنے کے انداز پر غصے کا اظہار کیا۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھاکہ”دعا ہے کہ اللہ عمران خان کی حفاظت کرے اورپاکستان کے لیے ان کی کوششوں کو کامیاب کرے۔ کوئی بھی اس سلوک کا مستحق نہیں  ہےجس طرح  کا سلوک اس کے کیا جارہا ہے اور صرف اس لیے  کہ وہ ہماری قوم کے لئے مصائب کی بیڑیاں توڑنے کی کوشش کررہا ہے“۔

عمران کی گرفتاری کی خبر کو دل دہلا دینے والی خبر قرار دیتے ہوئے  اداکارہ ماہرہ خان نے ملک و عوام کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ یہ اب رہنے کے قابل جگہ نہیں رہی ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  ”زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ان کے جذبے اور لگن کی وجہ سے مشترکہ مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوتے دیکھنا ناقابل یقین ہے۔ ایک لیڈر کے لیے اس طرح کی حمایت ہمارے ملک کی تاریخ میں بے مثال ہے“۔ 


اداکار فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں! ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ایک ہجوم بنا دیں گے، یہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ“۔

آغا خان   نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میں انتہائی مایوس اور غصے میں عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں کہ یہ کیسے کیا گیا۔ مجھے اس ملک کے نظام پر بلکل یقین نہیں ہے۔ اللہ پاک ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے ۔

وہی  دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی اپنے ٹویٹ  پر  شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

اداکارہ فائزہ خان نےبھی اسلام آباد میں عمران خان کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

مزید پڑھیں:  عمران خان کی گرفتاری، احتجاج، توڑ پھوڑ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مقدمات درج

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو گرفتار کیا۔