جنرل باجوہ کا دورہ کابل۔۔افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، آرمی چیف 

May 10, 2021 | 19:59:PM
جنرل باجوہ کا دورہ کابل۔۔افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، آرمی چیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے، افغانستان کی امنگوں کے مطابق افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا،آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک کارٹر نے بھی شرکت کی۔
صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مخلص اور مثبت کردار کی تعریف کی اوردوطرفہ سکیورٹی، دفاعی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگوہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی امن عمل کی ہمیشہ حمایت کریں گے، پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ بالخصوص پرامن پاکستان ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان ہائی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض احمد بھی ان کے کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کیخلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے، مریم اورنگزیب