شاہ سلمان ریلیف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان گوادر روانہ 

Mar 10, 2024 | 23:47:PM
شاہ سلمان ریلیف کے تعاون سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان گوادر روانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) پاکستان کے تعاون سے گوادر کے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی قافلہ روانہ کر دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کیلئے9000راشن بیگز اور 9000 شیلٹرز اور دیگر اشیاضرورت پر مشتمل 875 ٹن امدادی سامان بذریعہ کنٹینرز اسلام آباد سے گوادرکیلئے روانہ کئے گئے۔ 
آج جناح سٹیڈیم ، سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سامان روانگی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی،پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور این ڈی ایم اے کے حکام شریک تھے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے علاوہ تمام مقامی اداروں کے ساتھ تمام ضروری اقدامات بشمول بین الاصوبائی ٹرانزٹ کی منظوری کو یقینی بنایا تا کہ امدادی سامان کا قافلہ بغیر کسی تعطل کے بلوچستان پہنچ سکے۔ یہ قافلہ بلوچستان پہنچنے پر امدادی سامان پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا جہاں سے گوادر میں سیلاب متاثرین میں منصفانہ تقسیم کا آغاز ہو گا۔
ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کی معاونت سے فوری مدد فراہم کرنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں /فلاحی اداروں کے مابین رابطے اور ہم آہنگی کوموثربنانے کیلئے این ڈی ایم اے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف علوی کی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پہلی دھماکا دار پریس کانفرنس