الیکشن ہوں گے یا نہیں؟خفیہ اداروں کی رائے سامنے آگئی

Mar 10, 2023 | 16:16:PM
الیکشن ہوں گے یا نہیں؟خفیہ اداروں کی رائے سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)خفیہ اداروں نے متفقہ طورفوری انتخابات کرانے کی مخالفت کردی،ذرائع کے مطابق حساس اداروں کا موجودہ سکیورٹی تھریٹس کی بنیاد پر فوری الیکشن نا کرانے کا مشورہ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب اور خیبر پختونخوامیں عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس،،حساس اداروں نے سکیورٹی تھریٹس سے کمیشن کو آگاہ کردیا۔‏الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے بریفنگ پر فیصلہ کریگا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس،ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایس آئی کی جانب سے سیکٹر کمانڈر اسلام آباد، سیکٹر کمانڈر پنجاب اور سیکٹر کمانڈر خیبر پختونخوا نے  شرکت کی ۔آئی بی کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب اور جوائنٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب اور ڈی آئی جی خیبر پختونخوا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ضرور پڑھیں :مریم نواز کا نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ
اجلاس میں سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی کی صورتحال پر بریفننگ دی،سیکورٹی اداروں سیکورٹی تھریٹس پر بھی کمیشن کو آگاہ کیا،سیکورٹی اداروں نےموجودہ سیکورٹی تھریٹس کی بنیاد پر اس وقت الیکشن نا کروانے کا مشورہ دیا ہے،خفیہ اداروں نے الیکشن کمیشن اجلاس میں متفقہ طور انتخابات کرانے کی مخالفت کردی۔


‏آئی ایس آئی،آئی بی اور سی ٹی ڈی حکام نے رائے دی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کےلئے ماحول سازگار نہیں،الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے اس بریفنگ پر فیصلہ کریگا۔