ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد

Mar 10, 2023 | 11:44:AM
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد
کیپشن: یاسین محی الدین (فائل فوٹو)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کورونا وباء کے دوران حکومتی ٹھیکوں میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جس پر سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

2020ء میں ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے یاسین محی الدین پر کوالالمپور کی عدالت نے 6 مقدمات میں فرد جرم عائد کی۔

یاسین محی الدین سے ملائیشیا کی انٹی کرپشن ایجنسی نے تفتیش کی جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاسین محی الدین کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تعمیرات کے شعبے میں بلڈنگ کنٹریکٹرز کی مدد کیلئے سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

یاسین محی الدین پر 195 ملین ملائیشین رنگٹ کی منی لانڈرنگ اور 51.40 ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بعد یاسین محی الدین دوسرے سابق وزیراعظم ہیں جنہیں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔