اسلام آباد کے تینوں حلقوں کیلئے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری 

Jun 10, 2024 | 22:32:PM
اسلام آباد کے تینوں حلقوں کیلئے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری 
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کیلئے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد سے تینوں حلقوں کے اراکین کی منظوری دیدی،جسٹس طارق محمود جہانگیری سے تینوں حلقوں کے کیسز واپس لے لیے گئے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے الیکشن ایکٹ کے تحت کام نہیں کیا،درخواست گزاروں کے اعتراضات یکسر نظرانداز نہیں کئے جاسکتے،ٹرائل کورٹ پر ایک فریق کا اعتماد ختم ہوچکا ہے،الیکشن کمیشن نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے الیکشن پٹیشز ٹرانسفر کررہے ہیں،ٹربیونل تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،تاخیر سے الیکشن پٹیشن  دائر ہونے پر الیکشن ٹریبونل کو اسے مسترد کرنا چاہیئے تھا،الیکشن ٹریبونل نے ایشو فریمنگ کے بغیر الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 46 کے انتخابی  عذرداری میں الیکشن کمیشن فریق نہیں تھا،این اے 46 میں 45 دن گزرنے کے بعد ضمانت رقم جمع کرائی گئی،نامکمل الیکشن پٹیشن کو سیکشن 145 کے تحت مسترد کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق اعتراضات کو مسترد کردیا، الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کیسز نئے الیکشن ٹربیونل کو منتقل کئے جائیں،سات جون کو نوٹیفائی کردہ الیکشن ٹربیونل کو مقدمات منتقل کئے جائیں،الیکشن کمیشن کی طرف تاحال الیکشن ٹربیونل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکا،ویب سائٹ پر بھی نئے ٹربیونل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ، کتنے افراد سوار تھے؟اہم خبر