پاک چین دوستی میں نیا سنگ میل،وزیراعظم نے کمال کردیا

Jun 10, 2024 | 11:59:AM
پاک چین دوستی میں نیا سنگ میل،وزیراعظم نے کمال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک چین دوستی میں نیا سنگ میل،وزیراعظم نے کمال کردیا،بھارت میں انتخابات میں بی جے پی کی ایک بار پھر کامیابی سے خطے پر کیا اثرات پڑیں گے؟پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘میں عالمی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے اہم انکشافات کرڈالے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے،چین جیسی پاور کہتی ہے کہ ’پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے‘۔ہماری خارجہ پالیسی کا قبلہ درست ہے،ماضی میں چین کے حوالے سے کچھ مسائل پیدا ہوئے لیکن اب خارجہ پالیسی کے حوالے سے کلیرٹی آگئی ہے۔معاملات درست سمت میں چل پڑے  ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ایوب کے دور میں چین سے تعلقات کا آغاز ہوا،ذوالفقار علی بھٹو نے اس کو بڑھایا ۔بیرونی سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی مدد سے اضافہ ہوتا ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟

ضرورپڑھیں:ارض وطن سے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وزیراعظم

بھارت میں انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہمسائے میں تبدیلی اچھی بات ہے،مودی اس طرح طاقتور نہیں رہے جیسے وہ پہلے تھے۔بھارت میں بھی پاکستان کی طرح انتخابات میں سرپرائز ملا ۔