خطے میں قیام امن، امریکہ اور پاکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی

Jun 10, 2021 | 12:01:PM
 خطے میں قیام امن، امریکہ اور پاکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان اور خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے ۔ خطے میں قیام امن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کی سوچ میں مماثلت ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ‏امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن میکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ میں کیا۔انہوں نے گریگوری ویلڈن میکس کے ساتھ پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات،اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں، خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے ۔ شاہ محمود قریشی نےکہاپاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔ پاکستان اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں روابط کے فروغ کیلئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم گرم ، جمعہ سے پیر  کے دوران بارشیں