رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید کمی

Jan 10, 2024 | 15:31:PM
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) سٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں ترسیلات زر 7 فیصد کمی سے 13.40 ارب ڈالر رہیں،گزشتہ مالی سال کے پہلے  6 ماہ میں ترسیلات زر 14.41 ارب ڈالر موصول ہوئیں تھیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2 ارب 38 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جن میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 57 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بھیجے، 6 مہینوں میں سعودی عرب سے 3.25 ارب ڈالر موصول ہوئے  جب کہ عرب امارات سے دسمبر میں 41 کروڑ 92 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، برطانیہ سے 36 کروڑ، یورپی یونین سے 28 اور امریکا سے 26 کروڑ ڈالر بھیجے۔

سٹیٹ بینک کا بتانا  ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 ارب 43 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جب کہ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 14 ارب 41 کروڑ ڈالر تھیں،رواں مالی سال 6 ماہ میں ترسیلات زر 7 فیصد کمی سے 13.40 ارب ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں ترسیلات زر 13 فیصد اضافے سے 2 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 6.8 فیصد کم رہیں،  جولائی سے دسمبر کی اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 2.23 ارب ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سی ڈی اے کا مقررہ قیمت وصول نہ ہونے پر پلاٹ فروخت کرنے سے انکار

سٹیٹ بینک نے بتایاکہ 6 مہینوں میں سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات 8.9 فیصد کم رہیں، عرب امارات سے 6 مہینوں میں ورکرز 11 فیصد کم ہوکر 2.32 ارب ڈالر رہیں ، دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں ترسیلات زر 13 فیصد اضافے سے 2.38 ارب ڈالرر ہیں  جبکہ اکتوبر 2021 کے بعد دسمبر 23 میں ترسیلات زر 2.38 ارب ڈالر موصول ہوئیں، ماہرین کا کہنا ہےکہ  انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان بڑا فرق ختم ہونے کے فوائد ہونے لگے ہیں۔