دوران پرواز بم کی اطلاع،مسافروں میں کھلبلی مچ گئی

روس کی فضائی کمپنی ازور ایئر (Azur Air ) کی پرواز ماسکو سے بھارت کے شہر گوا جارہی تھی:بھارتی میڈیا

Jan 10, 2023 | 12:29:PM
دوران پرواز بم کی اطلاع،مسافروں میں کھلبلی مچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دوران پرواز بم کی اطلاع،مسافروں میں کھلبلی مچ گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روس کی فضائی کمپنی ازور ایئر (Azur Air ) کی پرواز ماسکو سے بھارت کے شہر گوا جارہی تھی۔طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 244 افراد سفر کررہے تھے۔ لینڈنگ سے کچھ وقت پہلے گوا ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔

ضرور پڑھیں :محمد بن سلمان کی پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت
اطلاع کی بنیاد پر پرواز کو فوری طور پر بھارتی ریاست گجرات کی جانب موڑ دیا گیا ، جہاں طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔راجکوٹ،جام نگر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار یادو نے کے مطابق تمام 236 مسافروں اور عملے کے 8 ارکان کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اشوک کمار یادو نے کہا کہ طیارے کی تلاشی کے دوران کسی قسم کا کوئی مشتبہ مواد نہیں ملا پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ ساتھ مقامی حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔