ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون کیسے ہوا؟وجوہات اور حقائق سامنے آگئے 

Jan 10, 2021 | 18:13:PM
 ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون کیسے ہوا؟وجوہات اور حقائق سامنے آگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون کیسے ہوا؟وجوہات اور حقائق سامنے آگئے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کی اصل وجہ ٹرانس میشن نظام کا مین ٹیننس نہ ہونا اور فوگ پروف کنڈیکرز منصوبہ کا التوا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سال سے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم کی مین ٹیننس نہیں ہوئی ہے، تربیلا اور منگلا سے بجلی کی پیداوار نہ ہونا بھی بریک ڈاون کی اہم وجہ قرارہے۔
ٹرانس میشن نظام کی بہتری کیلئے ن لیگ کے دور میں شروع ہونےوالا فوگ پروف کنڈکٹرز منصوبہ التوا کا شکار ہے،60 ارب روپے کے اس منصوبے سے ٹرانسمیشن نظام کو ایک سال میں بہتر ہونا تھا،ذرائع کاکہنا ہے کہ فوگ پروف کنڈکٹرزمنصوبے کو موجودہ حکومت نے پایاتکمیل تک نہیں پہنچایا۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ گزشتہ رات تربیلا اور منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر دونوں ڈیمز بھل صفائی کیلئے بند تھے، دونوں ڈیموں سے پانچ ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہورہاتھا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مین ٹیننس کے نام پر بجلی بھی معطل کی جاتی رہی، طلب کے مطابق جنوبی تھرمل پاورپلانٹس سے بجلی پیدا کی جارہی تھی اوور لوڈ اور ٹرپنگ سے متعلق وارننگ بھی جاری کی گئی انھی وجوہات کے باعث گزشتہ شب 11 بج کر 41 منٹ بجلی معطل ہوگئی، ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آگئی جس کی وجہ سے ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اورملک کے بیشترعلاقے رات گئے تک تاریکی میں ڈوبے رہے ۔