کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

Feb 10, 2024 | 10:48:AM
کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان ) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل چھٹ گئے اور مطلع مکمل صاف  ہونے کے باوجود شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

 کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوا 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چل رہی ہے۔

ائیر کولیٹی انڈکس   کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ  کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں  میں تیسرے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔