سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان 59 برس کے ہوگئے

Dec 10, 2022 | 17:41:PM
سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان 59 برس کے ہوگئے
کیپشن: جہانگیر خان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہنشاہ اسکواش جہانگیر خان نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں.

پشاور کے معروف اسکواش گھرانے سے تعلق رکھنے والے جہانگیر خان 10 دسمبر 1963 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔شہنشاہ اسکواش کہلانے والے جہانگیر خان صرف 15 سال کی عمر میں اکتوبر 1979 میں عالمی امیچر چیمپئن بن گئے جبکہ1981 میں 17 سال کی عمر میں جہانگیر خان عالمی چیمپئن بن گئےتھے۔

جہانگیر خان نے دس مرتبہ برٹش اوپن اور چھ مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ شہنشاہ اسکواش کہلائے جانے والے جہانگیر خان مسلسل 555 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

1993 میں اسکواش کو خیرباد کہہ دینے والے جہانگیرخان کو خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا تھا۔