امریکی سینیٹ، یو اے ای کو اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ روکنے سے متعلق بل مسترد

Dec 10, 2020 | 18:50:PM
امریکی سینیٹ، یو اے ای کو اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ روکنے سے متعلق بل مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ روکنے سے متعلق بل کو مسترد کردیا، بل کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں صرف 46 ووٹ آئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کا متحدہ عرب امارات کواسلحہ کی فروخت روکنے کابل مستردکردیا، ڈیموکریٹس سینیٹر کی جانب سے پیش کئے جانےوالا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا، متحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 46 ووٹ پڑے، امریکی سینیٹ کے بیشتر ارکان نے اس خدشہ کو مسترد کردیا جس کے مطابق عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت سے مشرق وسطیٰ میں اسلحہ کی دوڑ شروع ہوجائے گی، امریکا کی جانب سے ایک معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کئے جانے ہیں جس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سمیت فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: