بھارت سرکار کی تجاویز مسترد، کسان دفاتر کا گھیراؤ کرینگے

Dec 10, 2020 | 10:52:AM
بھارت سرکار کی تجاویز مسترد، کسان دفاتر کا گھیراؤ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں زرعی قوانین میں ترمیم کے حوالے سے کسانوں نےسرکاری تجویز  کو مسترد کر دیا ہے۔ احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار  دیا ہے۔

بھارتی کسانوں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو  سرکار کی طرف سے تجویز ملی ہے اسے ہم پوری طرح سے مسترد کرتے ہیں ، کسان رہنماؤ ں نے کہا کہ ہم 14 دسمبر کو ضلعی دفاتر کا گھیراؤ کرینگے اور پورے بھارت میں بھر پور مظاہرہ کئے جائیں گے۔  احتجاج میں شریک رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ  12 دسمبر کو جے پور  دہلی ہائی وے کو  بند کر دیں گے۔

آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ اور متکبرانہ ہے ۔ لہذا تمام کسان تنظیموں نے نئی شکل میں دیئے گئے ان پرانی تجویزوں کو مسترد کردیا ہے۔
 تمام کسان تنظیموں نے کاشتکاری کے تین قوانین اور بجلی بل 2020 کو منسوخ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج جاری رہے گا ، دہلی میں کسانوں کی تعداد بڑھے گی ، ضلعی سطح پر تمام ریاستوں میں دھرنا شروع ہوں گے۔