پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکا معاملہ: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Aug 10, 2022 | 16:39:PM
پی ٹی آئی کوشوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا۔
کیپشن: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز منظر عام پر آگیا۔ پی ٹی آئی کوشوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا بڑا حکم آگیا

شوکاز میں عارف نقوی سے ملنے والے 21 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کا تذکرہ کیا گیا۔ بھارتی شہری رومیتا سیٹھی سے وصول شدہ 13 ہزار 750 ڈالرز کا حوالہ دیا گیا۔ شوکاز میں امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک، کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا بھی حوالہ دیا گیا۔

 شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے 22 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدایت کر دی۔