وفاقی حکومت کا مونس الہٰی کو بڑا جھٹکا

Aug 10, 2022 | 14:33:PM
وفاقی حکومت،مونس الہی، ق لیگ، منی لانڈرنگ کیس،ضمانت منظوری،چیلنج
کیپشن: منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی جکومت نے ق لیگ کے رہنماء مونس الہی کے خلاف ایک اہم فیصلہ کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منظوری کو چیلنج کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق (ق) کے رہنماء مونس الہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی پر 24 ارب روہے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قانون وانصاف نے مونس الہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر کرنے کی منظوری دی۔

 جج بنک جرائم کورٹ لاہور کے 23 جولائی کو ضمانت منظوری کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ عدالت عالیہ سے بنک جرائم کورٹ کے ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔