تحریک انصاف کو جھٹکا: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Aug 10, 2022 | 11:48:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ،تحریک انصاف،ضمنی الیکشن،الیکشن شیڈول
کیپشن: جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل فیصل چوہدری نے موقف اپنایا کہ ہماری استدعا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہم تو الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔