پنجاب: ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

Aug 10, 2022 | 11:06:AM
پنجاب،ترقیاتی منصوبے، فنڈز،منظوری،مختلف سیکٹرز
کیپشن: چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنمبل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنمبل کی زیر صدارت صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری اور ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ سمیت متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ 98 ہزار روپے کی منظوری دی۔

 صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی میں موہڑہ شیرا ڈیم کی تعمیر (ترمیمی منصوبے) کیلئے 1 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ 42 ہزار روپے، نشتر ہسپتال ملتان میں پی ای ٹی سکین اور سائکلوٹرون مشین کی فراہمی کیلئے 2 ارب 17 کروڑ 5 لاکھ 56 ہزار روپے شامل ہیں۔

 چئیرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل نے ہدایات جاری کیں کہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نشستر ہسپتال ملتان میں پی ایچ ٹی سکین اور سائکلوٹرون مشین جلد سے جلد فراہم کی جائے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔