سیالکوٹ الیکشن میں دھاندلی۔۔ ن لیگ نے فارنزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کردیا

Aug 10, 2021 | 22:28:PM
سیالکوٹ الیکشن میں دھاندلی۔۔ ن لیگ نے فارنزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیالکوٹ کے حلقہ پی پی اڑتیس کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی گئی مسلم لیگ ن نے حلقہ کھول کرفارنزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پنجاب عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت جمع کراودیئے ہیں ،یہ حلقہ ن لیگ کا گڑھ تھا پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ کیسے پڑگئے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کودھاندلی کے ثبوت دیئے ہیں۔ یہاں سرکاری وسائل کا بے دریخ استعمال ہوا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے تین ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کااجرا کیا گیا یہ حلقہ ن لیگ کا گڑھ ہے ضمنی الیکشن میں اتنے ووٹ کیسے ڈالے گئے۔
حلقہ پی پی اڑتیس سے ن لیگ کے امیدوار طارق سبحانی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی پریذائیڈنگ آفیسر بھی ملے ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کاکہنا تھاکہ ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن میں چوبیس اگست کو سماعت ہوگی اور ہم نے مطالبہ کیا ہے حلقہ کھول کر اس کافرانزک آڈٹ کرایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:میاں نوازشریف کا پی ڈی ایم کو متحرک ۔ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ