ہم بلیک میلرنہیں۔۔30 ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا

Apr 10, 2021 | 12:55:PM
ہم بلیک میلرنہیں۔۔30 ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے30 ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے 6 ارکان قومی اسمبلی ، 19 ارکان پنجاب اسمبلی اور 5مشیروں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا  جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کی۔ارکان اسمبلی کی جانب سے خط میں وزیراعظم سےملاقات کے لئے وقت مانگا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب آپ سےاپیل ہےکہ سوچیں، ہم بلیک میلرنہیں،تحریک انصاف کے ہمدردلوگ ہیں ، پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان کو مضبوط دیکھناچاہتےہیں۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جہانگیرترین کےخلاف مقدمےبنارہے ہیں، عمران خان ہمارے کپتان ہیں، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہےہیں، جہانگیرترین مقدمات کاسامنا کررہے،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے آج جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر6ارکان قومی اسمبلی اور21ارکان صوبائی اسمبلی اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:جج آفتاب آفریدی قتل کااہم ملزم گرفتار