تیز ہوائوں ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

Sep 09, 2023 | 10:23:AM
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ،جنوبی مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ،جنوبی مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 115ریکارڈ کی گئی۔ سید مراتب علی روڈ120،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 111ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 109،فیز 5ڈی ایچ اے میں شرح 105 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور   مرطوب رہے گاجبکہ میر پور خاص ،چھور،اسلام کوٹ اور مٹھی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔