بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس پہنچ گئے

Sep 09, 2022 | 18:26:PM
برطانوی بادشاہ پہنچ گئے
کیپشن: برطانیہ کے نئے بادشاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس پہنچ گئے ،ملکہ کمیلا پارکر بھی بادشاہ چارلس کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بادشاہ چارلس نے بکنگھم پیلس کے باہر شہریوں سے ہاتھ ملایا اس موقع پر ملکہ کمیلا پارکر بھی بادشاہ چارلس کے ہمراہ تھیں ۔بادشاہ چارلس قوم سے خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز دنیا سے رخصت ہو گئیں ملکہ برطانیہ الزبتھ کچھ عرصے سے علیل تھیں ،ملکہ برطانیہ کا انتقال گزشتہ روز بیل مورل پیلس میں ہوا،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی عمر 96 برس تھی ،ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے 1952 میں شاہی تخت سنبھالا تھا،وہ شاہی خاندان میں طویل ترین حکمرانی کا اعزاز رکھتی تھیں ،انہوں نے 70 سال تک تخت سنبھالا،ملکہ برطانیہ الزبتھ کے بعد شہزادہ چارلس نے بادشاہت سنبھالیں لی ہے جس کے بعد وہ آج قوم سے خطاب کریں گے ۔
ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور آج 8 ستمبر2022 میں انتقال کرگئیں،دنیا کی سب سے عمررسیدہ سربراہ مملکت تھیں۔ملکہ الزبتھ دوئم برطانوی بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے جارج ششم کی بیٹی تھیں ،ملکہ برطانیہ 1945 میں فوجی خدمات انجام دینے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون بنیں ،والد جارج ششم کی وفات کے بعد1954 میں صرف 25 برس کی عمر میں ملکہ بنیں۔