درآمدی چینی 90 روپے فی کلو عام دکانوں پر دستیاب ہو گی

Oct 09, 2021 | 15:58:PM
چینی 90روپے کلو عام دکانوں پر دستیاب ہو گی
کیپشن: چینی، فوٹو فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس، درآمدی چینی کی90 روپے فی کلو کی قیمت پر عام دکانوں پر دستیابی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس  ہوا جس میں صنعت، زراعت، خوراک کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، کین کمشنر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال  کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھا دی جائے گی جبکہ صوبائی وزیرنے سہولت بازاروں، ماڈل بازاروں میں چینی کی ترسیل کا موثر میکانزم بنانے کی ہدایت کی۔ میاں اسلم اقبال  کا کہناتھا کہ درآمدشدہ چینی کا فائدہ ہر صورت عام صارف کو ملنا چاہئے، درآمدی چینی کی کمرشل استعمال کیلئے فروخت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی 11سو روپے میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مقررہ سے زائد قیمتوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ اور پولیس آٹا اور چینی کی نقل و حمل پرکڑی نظر رکھیں۔ چیف سیکرٹری نے کرپشن میں ملوث مارکیٹ کمیٹیوں کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:    فیاض چوہان نے بھی جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے