ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Nov 09, 2023 | 13:18:PM
ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا ، سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا  جو نیوزی لینڈ  نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 26 اوور قبل ہی  حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو پوری ٹیم  46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس میں سب سے زیادہ رنز کوشل پریرا کے رہے جنہوں نے 51 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ اور کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا محض2 رنز بنا کر سوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کوشل پریرا نے ففٹی سکور کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 6، سدیرا 1، چریتھ 8، انجیلو میتھیو 16 ،دھنن جایا 19 ، چمیکا 6، دشمنتھا 1 اور دلشن 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

 مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا ، ڈیون کانوے 45اور ریچن رویندرا42سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ کیو ی کپتان کین ولیمسن 14، ڈیرل مچل 43اور مارک چیپمین 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار ٹاپ ٹیموں جیسا نہیں، فیلڈنگ کوچ کا اعتراف