ملک بھر میں آج علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

Nov 09, 2023 | 09:50:AM
ملک بھر میں آج علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور  قوم کو بیداری کا سبق دیا،علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو  یکجہتی کا پیغام دیا۔

 یوم اقبال کے حوالے سے آج لاہور میں صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار  تقریب کے علاوہ ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

 شاعر مشرق، مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے, ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اوربعد میں جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔