بیک ڈور رابطوں کا فائدہ عمران خان کو ہورہا ہے؟ پنڈی پلان کیا ہے؟

حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے؟ حقیقت سامنے آگئی

Nov 09, 2022 | 16:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیک ڈور رابطوں کا فائدہ عمران خان کو ہورہا ہے؟ پنڈی پلان کیا ہے؟ حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے؟ حقیقت سامنے آگئی ۔

معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کا  پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘ میں گفتگو  کرتے  ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جھوٹ اور فریبی کا راستہ اپنایا ہوا ہے ،لانگ مارچ کے دوران گولیاں لگنے کے بارے میں بھی ابہام پیدا کردیا ہے،  عمران خان 4  گولیاں جب کہ  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین 2 گولیاں لگنے کا راگ الاپ رہی ہیں ، عمران خان پراپیگنڈا کے ماہر ہیں اور بہت سے لوگ  ان کی باتوں کا یقین بھی کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپشاور کا دورہ کیا

    معروف تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بیک ڈور مذکرات جاری ہیں،پنڈی میں ہونے والی اہم میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اوردھرنے کے دوران پیدا ہونیوالے حالات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ،میٹنگ میں کچھ افراد نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا بھی مشورہ دیا ،جب کہ بعض نےدھرنے والوں کو شٹ اپ کال دینے پر زور دیا  ،مقتدر حلقوں  کا  خیال ہے اگر ملک میں اسی طرح حالات رہے  توکاروبارِ زندگی سمٹ کا رہ جائے گا  اوربیرونی انوسمنٹ نہ آنے سے معیشت کا پہیہ جام ہوکر رہ جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی پلان بھی زیر غور ہے ،،جس کے مطابق حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرت  کا راستہ ہموار کیا جائے ،دونوں فریقین اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے بجائے درمیانی راستہ نکال کر ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔