قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب

Nov 09, 2021 | 15:46:PM
پارلیمنٹ ،مشترکہ ،اجلاس،طلب
کیپشن: پارلیمنٹ ہاءوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی ،معاشی اور امن و امان کی صورت حال پر غورکیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کابینہ اجلاس سے متعلق  مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بریفنگ دیتے ہو ءے کہا کہ  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی کیلئے فیصلے کیے  جا رہے ہیں۔اس اجلا س میں انتخابی اصلاحات، لاء ریفارمز، الیکٹرانک ووٹنگ، ادارہ جاتی اصلاحات اور کلبوشن یادیو کیس سے متعلق قانون سازی کروائی جائیگی۔ذراءع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس بلانے کی  سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گءی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سامنے آگئی ۔۔خوفناک مناظر