بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز۔۔پی سی بی نے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

Nov 09, 2021 | 12:53:PM
بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز قومی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

قومی سکواڈ میں نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث روف،حسن علی،افتخار احمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان قادر،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دہانی اور شعیب ملک شامل ہیں۔

ٹیسٹ میچز کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. 

یہ بھی پڑھیں:بلی نے ننھے بچے کی کیسے مدد کی ؟ ۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے