کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں بے احتیاطی کئی افراد کی جان لے گئی

May 09, 2021 | 22:22:PM
کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں بے احتیاطی کئی افراد کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں کورونا سے متاثرہ خاتون کی لاش دفنانے میں بے احتیاطی کے باعث وبا سے 21 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔
گزشتہ ماہ اپریل کے آخری ہفتے سے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے سب سے زیادہ کوروناکیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گز شتہ روز سنیچر کو کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت میں ایک جانب نظام صحت مکمل طور پر ناکام ہوا ہے تو دوسری جانب کورونا سے تباہ کارویوں کے باوجود بے احتیاطی اور تحفظ کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔
ریاست راجستھان میں کورونا مریضہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا اور پروٹوکولز کو پامال کیا گیا۔
خاتون کی لاش گجرات سے راجستھان کے ضلع سیکر لائی گئی تو آخری رسومات میں سیکڑوں افرادنے شرکت کی۔ لاشوں کو کورونا پوروٹوکولز کے برخلاف پلاسٹک کے بیگ سے نکالا گیا اور کئی لوگوں نے اسے چھوا۔
تدفین کے بعد کئی لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے جس میں سے 21 کی موت ہو گئی۔ لکشمن گڑھ کے ایک عہدیدار کلراج مینا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مرنے والوں میں ضعیف العمر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرض کی ادائیگی یا کچھ اور ؟ سرکاری ملازم نے ماں کا سبزی کا ٹھیلا ہٹا دیا