پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 09, 2023 | 22:20:PM
پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی ٹی بی کی سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کیلئے سہولت،ای پنشن سسٹم سے پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین گھر بیٹھے پنشن پراسیس کر سکیں گے۔

پی آئی ٹی بی اور محکمہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے اشتراک سے متعارف کردہ ای پنشن سسٹم سے پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین گھر بیٹھے پنشن کو پراسیس کر سکیں گے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کاکہنا تھا کہ ای پنشن سسٹم کا مقصد پنشن کے روایتی عمل کو ڈیجیٹائز کر کے نظام کو خودکار اور آسان بنانا ہے یہ نظام فی الوقت محکمہ سکول ایجوکیشن میں وضع کیا گیا ہے جس کے تحت 4 لاکھ اساتذہ کا ڈیٹا ڈیجیٹل کیا جا چکا ہے جبکہ اس سسٹم کو پنجاب بھر کے دیگر محکموں میں بھی جلد نافذ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ای پنشن سسٹم ریٹائرڈ ملازمین کا ایسا ڈیجیٹل ریکارڈ یا ذخیرہ ہو گا جس سے ملازمین کو گھر بیٹھے پنشن پراسیس کرنے میں سہولت حاصل ہو جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی