موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jun 09, 2024 | 09:24:AM
موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاطمہ عارف،عائمہ خان ) شہر لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا، کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساہیوال: ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے متاثرہ مزید 2 بچےجاں بحق

دوسری جانب  شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ  37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جنوب مغرب سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 نمبر پر آگیا جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود  ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 82 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔