حکومت نے امپورٹڈ موبائل فونز اور گاڑیاں مہنگی کر دیں

Jun 09, 2023 | 19:01:PM
حکومت نے امپورٹڈ موبائل فونز اور گاڑیاں مہنگی کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) حکومت کی جانب سے لگژری آئٹمز پر ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا،امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ۔ 
تفصیلات کے مطابق بجٹ 24-2023 میں 350 سے 500 ڈالر تک کے فون پر جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ  کر دیا گیا، 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا، 1000سی سی سے زائد امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح میں بھی اضافہ  کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ چائے ،چینی پر سیلز ٹیکس 18فیصد کر دیا گیا، بچوں کے دودھ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :50 ہزار سے زائد ٹرانزیکشن پر کتنی کٹوتی ہو گی ؟اہم خبر آ گئی