کے پی میں جنگلات میں آگ لگانے والے 12 ملزمان گرفتار بڑے انکشافات سامنے آگئے

Jun 09, 2022 | 13:12:PM
کے پی میں جنگلات میں آگ لگانے والے 12 ملزمان گرفتار بڑے انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: FILE PHOTO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گزشتہ چند دنوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں جنگلات میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جس نے متعلقہ حکام کوسوچنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے ان متواتر واقعات میں مالی اور جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اس دوران متعلقہ محکمے نے جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق آگ لگانے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ذاتی ملکیتی جنگلات کو حکومتی امداد کی غرض سے آگ لگائی گئی۔

گرفتار افراد میں 4 ایبٹ آباد ،4 سوات،2 دیر لوئراور 2 کا تعلق خیبر سے ہے۔گرفتار افراد کے خلاف محکمہ جنگلات ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ سرکار کے زیرانتظام جنگلات میں صرف 3 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔