سعودی عرب میں عیدالاضحی کب ہو گی؟موسمیات کے سابق پروفیسر کی پیشگوئی

Jun 09, 2021 | 01:00:AM
سعودی عرب میں عیدالاضحی کب ہو گی؟موسمیات کے سابق پروفیسر کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے موسمیات کے سابق پروفیسر نے عید الاضحی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق مملکت میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔
 القصیم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس بار ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، 10 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت میں 11 جولائی اتوار کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ 20 جولائی بروز منگل عیدالاضحی منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاندان کا قتل دہشتگردی ہے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا اعلان کردیا