مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 55 ویں برسی، فاتحہ خوانی کی گئی

Jul 09, 2022 | 14:11:PM
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 55 ویں برسی، فاتحہ خوانی کی گئی
کیپشن: مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) باوقار، باصلاحیت اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی انکی ہمشیرہ فا طمہ جناح کی 55 ویں برسی آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جاری ہے،بھائی نےقائد اعظم کا خطاب پایا تو بہن بھی مادر ملت کے نام سے امر ہو گئی۔

 فاطمہ جناح کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنےاور ان کی برسی کے حوالے سے انہیں ایصال ثواب پیش سیاسی و سماجی تنظیموں ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے ان کے مزار پر حاضر ی دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مادرملت فاطمہ جناح30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1910 میں میٹرک اور 1913 میں سینئر کیمبرج کا امتحان پرائیویٹ طالبہ کی حیثیت سے پاس کیا۔1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی۔سنہ 1922 میں محترمہ نے دندان سازی کی تعلیم مکمل کی۔ان کی شادی 1918 میں ہوئی تھی۔ لیکن جب 1929 میں ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا اور اسی سال  1929میں قائداعظم محمد علی جناح کی زوجہ کے انتقال کے بعد انہوں نے  اپنا نجی کلینک بند کرکے بھائی کے گھر منتقل ہوگئیں اور اپنی زندگی بھائی کی خدمت کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کر لیا انہوں نے ہر میدان میں قائداعظم کا ساتھ دیا،بھائی محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد مادر ملت نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔

فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا، انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی ،محترمہ فاطمہ جناح کو 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔آج و ہ ہم میں نہیں مگر ان کی بے مثال جدوجہد اور قربانیاں آج بھی زندہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ مادرملت فاطمہ جناح کی تدفین ان کے بھائی اور بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔