یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2027ء تک بڑھا دیا

Jan 09, 2024 | 21:47:PM
یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس 2027ء تک بڑھا دیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس مزید چار سال کیلئے 2027ء تک بڑھا دیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی سفیر رائنا کیونکا نے کہا کہ کراچی کے تاجر صرف ٹیکسٹائل کی برآمدات تک محدود رہنے کے بجائے یورپی یونین کو اپنی برآمدات کا دائرہ کار بڑھائیں تاکہ پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے جسے حال ہی میں 2027ء تک مزید 4 سال کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔

   انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جی ایس پی پلس گزشتہ 10 سال کے دوران معاشی لحاظ سے انتہائی مثبت اور مفید رہا ہے کیونکہ اس نے یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کرنے میں مدد کی ہے جبکہ اس پروگرام کے آغاز سے یورپی یونین کی درآمدات میں بھی 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

   رائنا کیونکا نے کہا کہ پاکستان کیلئے یورپی یونین کا جی ایس پی پلس قوائد کے فریم ورک میں بغیر کسی تبدیلی کے بڑھا دیا گیا ہے اس لیے 2027ء تک سب کچھ ویسا ہی رہے گا۔ ہمارے یہاں بھی جون 2024ء میں انتخابات ہیں جس کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے کمیشن میں سیاسی تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں یورپی یونین کا وفد بھی پاکستان اور یورپی یونین کے بزنس ٹو بزنس تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا چاہتا ہے جس سے ایس ایم ایز کو بھی یورپی یونین میں مختلف قسم کے کاروبار کے ساتھ اچھے روابط بنانے میں مدد مل سکتی ہے اور بالآخر پاکستان میں ایس ایم ایز بھی جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھاسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اس لیے متعلقہ تاجروں کو چاہیئے کہ وہ اس کی قدر و قیمت میں اضافہ کریں اور خام مال کو خطے میں برآمد کرکے کسی اور کو کٹنگز، پالش اور جیولری بنانے کا کام دینے کرنے کے بجائے یہ کام خود کریں اور تیار کردہ بہترین زیورات وجواہرات کو خود یورپ برآمد کریں۔