پہلا ون ڈے، نیوزی لیںڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا

Jan 09, 2023 | 18:29:PM
پہلا ون ڈے، نیوزی لیںڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 256رنز کا ہدف دیدیا۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹمی مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بناسکی،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی جب ڈیون کونوے بغیر کوئی رن بنائے نسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے،اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور 36 رنز جوڑے، لیکن یہاں قومی ٹیم کو محمد وسیم نے کامیابی دلوائی جب انہوں نے 29 رنز بنانے والے فن ایلن کو آؤٹ کیا۔ 

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے کین ولیمسن کو بولڈ کیا، انہوں نے 26 رنز بنائے تھے،نیوزی لینڈ کی وقفے وقفے سے وکٹیں تو گرتی رہیں، لیکن رنز بنانے کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ 

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ 125 رنز پر گری تھی، جہاں محمد نواز نے ڈیرل مچل کو آؤٹ کیا، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی،پانچویں وکٹ 147 کے مجموعے پر گری جب ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹر گلین فلپس تھے تو 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے،پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ ساتویں اور آٹھویں وکٹ 220 کے مجموعے پر گری جب نسیم شاہ نے بالترتیب مائیکل بریسویل اور مائیکل شپلے کو کلین بولڈ کیا۔