پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں تیز

صوبائی  کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کےلیے فنڈز کی منظوری دے دی

Jan 09, 2023 | 13:19:PM
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں تیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں ۔صوبائی  کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کےلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 36 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 443 روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔

ضرور پڑھیں :کراچی حیدر آباد بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے: فیصلہ سنا دیا
کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے ای وی ایم مشینوں کے لیے 9.5 ملین روپے منظور کئے گئے ہیں، جب کہ پنجاب حکومت نے ای وی ایم سسٹم کی بنیادی خریداری کے لئے 45 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔