ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرینگے، دہشتگردوں کیلئے سکیورٹی فورسز سیل بنا رہے ہیں،وزیراعظم 

Jan 09, 2021 | 18:19:PM
ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرینگے، دہشتگردوں کیلئے سکیورٹی فورسز سیل بنا رہے ہیں،وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہزارہ برادری سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ،دہشتگردوں کیلئے سکیورٹی فورسز کا سیل بنا رہے ہیں،ہزارہ برادری کو پورا تحفظ فراہم کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔وزیراعظم نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے جووعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے، ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ بڑے سانحے پیش آئے ہیں،ہزارہ برادری کے پاس پہلے بھی آچکا ہوں،جب ایک فرقہ پرست تنظیم کا نام لےکرتنقید کی تھی تومجھے دھمکیاں دی گئیں،جب دہشتگردی زیادہ تھی اورلوگ آنے سے گھبراتے تھے میں اس وقت بھی آیاہوں۔
انہوں نے کہاکہ متاثرین کواکیلا نہیں چھوڑیں گے،دشمن پورے ملک میں انتشارپھیلاناچاہتے ہیں،35سے 40 لوگ دہشت گردی کررہے ہیں،سیکیورٹی فورسزکا ایک سیل بن رہا ہے،ہزارہ کمیونٹی کوتحفظ فراہم کیا جائے گا،
وزیراعظم نے کہاکہ وزیرداخلہ کواس لئے بھیجاکہ شہدا کے لواحقین کواعتماددیں ،شہدا کے لواحقین کے دکھ میں مجھ سمیت پوراپاکستان شامل ہے، سانحہ مچھ کے متاثرین کاخیال رکھیں گے، ہزارہ برادری کوتحفظ دیں گے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور عام شہری میں فرق ہوتا ہے، پہلے آپ کے پاس آیا تھا تو عام شہری تھا، آپ کے مطالبے پر پہلے آجاتا تو وزیراعظم کو بلانے کی روایت پڑ جانا تھی،اس وقت بھی آپ کے پاس آیا،جب لوگ آپ کے پاس آنے سے گھبراتے تھے،وزیراعظم مسلم دنیا میں تقسیم لائی جارہی ہے،ہمیں پتا ہے کہ فساد پھیلانے کی کوشش کون کررہا ہے،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ انتشارپھیلانا چاہتا ہے،ایران اورسعودی عرب کے تعلقات کوبہتربنانے کی بڑی کوشش کی ہے،فتنہ پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے،قوم کواکٹھا کریں گے،ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی تین سے چارکارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں لوگوں کومتحد کرنا میرا مشن ہے،میرا مشن پاکستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کومتحد کرنا ہے،ہمیں پتا ہے کہ شیعہ سنی فساد پھیلانے کی کوشش کون کررہا ہے،وزیراعظم دنیا میں مسلمانوں میں تقسیم پیداکی جارہی ہے،وزیراعظم کاشہداکے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہناتھا کہ تدفین پر شرط لگائیں گے تو سب کیلئے روایت بنے گی، اسی لئے پہلے کہا تھا آپ تدفین کر دیں میں کوئٹہ آ جاؤں گا،تدفین کیلئے شرط لگانا مناسب نہیں۔