ن لیگ کا پی ڈی ایم کیساتھ ملکر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

Jan 09, 2021 | 17:50:PM
ن لیگ کا پی ڈی ایم کیساتھ ملکر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن مین حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔
ماڈل ٹائون میں مریم نواز اوراحسن اقبال کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کی 3 نشستوں پر پی ڈی ایم کامشترکہ امیدوار لانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہناتھاکہ سینیٹ میں الیکشن کامیدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی، مرتب کردہ تجاویز حتمی منظوری کیلئے میاں نوازشریف کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔