میرے پاس پکے ثبوت ہیں، ریحانہ ڈار کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

Feb 09, 2024 | 22:25:PM
میرے پاس پکے ثبوت ہیں، ریحانہ ڈار کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: ریحانہ ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی این اے 71 سے حمایت یافتہ ریحانہ ڈار نے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس 353 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، میں ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ کا دروازے پر دستک دوں گی۔
آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 71 کی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے کہاکہ ماں باہر نکل آئی ہے،میرے 65000 ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، خواجہ آصف اور آراو نے مل کر میرے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا ہے،خواجہ آصف کے محلے کے پولنگ سٹیشن سے میں جیتی ہوں اور خواجہ آصف ہاراہے، میرے پاس پکے ثبوت ہیں، ان کا کہناتھا کہ میرے پاس 353 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، میں ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ کا دروازے پر دستک دوں گی۔
ریحانہ ڈار نے کہاکہ مجھے اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے مجھے انصاف ملے گا،خواجہ آصف میں مرتے دم تک تیرا پیچھا نہیں چھوڑوں گی،عدالتوں میں ثبوت تم بھی لیکر آنا میں بھی لیکر آو¿ں گی، اس نے پہلے بھی میرے گریبان پر ہاتھ ڈالا تھا،خواجہ آصف شرم کروں اپنی شکست کو قبول کروں، 353 پولنگ سٹیشنز سے میں ایک بھی نہیں ہاری۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی  خان  سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست  کتنے ووٹوں سے پیچھے رہ گئے ؟ جان کر سب حیران