این اے 120: ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے میدان مار لیا

Feb 09, 2024 | 13:06:PM
 قومی اسمبلی کی نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 120 سے ن لیگ کے ایاز صادق نے میدان مارلیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی کی نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 120 سے ن لیگ کے ایاز صادق نے میدان مارلیا ہے۔

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ایاز صادق 68 ہزار 146 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ٹھہرے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کیلئے عوام نے بھر پور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پولنگ سٹیشنز پر بھر پور رش دیکھنے میں آیا۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  (ن) لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری : اسحاق ڈار

یاد رہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔