آئی ایم ایف سے مذاکرات،قرض پروگرام پر عملدرآمد کریں گے:اسحاق ڈار 

Feb 09, 2023 | 13:58:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فائنل راونڈ چل رہا ہے، ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے، آج پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں ہے
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فائنل راونڈ چل رہا ہے، ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے، آج پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج معاہدے کو کوئی سمت دیں گے ,آئی ایم ایف کے ساتھ آج مذاکرات کو آج مکمل شکل دیں گے ,قرض پروگرام پر عملدرآمد کریں گے ,انشاللہ آج اچھی خبر دیں گے ,ماضی کی حکومت نے اگر کوئی غلط کمٹمنٹ کی ہے تو پورا کریں گے .

روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی، سڑکوں پر روز بروز ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے، حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں مڈل کلاس طبقے میں اضافہ ہوا ہے، 90 کی دہائی میں نواز شریف نے موٹر وے بنائی تو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اب پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا ہے، سڑکوں پر حادثات میں کمی کیلئے قوانین پر عملدآمد کرایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں سڑکوں کا جال بچھایا۔