اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے۔۔مسکان نے انٹرویو میں سب کچھ بتا دیا۔۔ویڈیو وائرل

Feb 09, 2022 | 23:50:PM

(24نیوز)حجاب کے معاملے پر صرف ایک دن میں پوری دنیا میں شہرت پانیوالی انڈین مسلم لڑکی مسکان خان نے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کردیا۔
اپنے گھر پر والد محمد حسین کے ساتھ ایک اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان نے کہا کہ میں اپنی اسائنمنٹ جمع کرانے کالج گئی تھی۔اپنا سکوٹر پارک کرنے کے بعد جیسے ہی میں آگے بڑھی تو انتہا پسندوں نے جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کردیئے اور مجھے گھیرنے کی کوشش کی۔مجھے کہا گیا برقعہ اتارو ورنہ گھر جاﺅ۔میں نے بھی پھر اللہ اکبر کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے ذہن میں کیسے آیا کہ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جائے۔مسکان نے کہا کہ پہلے میں تھوڑا ڈر گئی تھی اور جب میں ڈر تی ہوں تو اللہ کا نام لیتی ہوں اس لئے میں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
انٹرویو کے مزید تفصیل اور والد محمد حسین کا موقف ویڈیو میں۔۔۔


یہ بھی پڑھیں۔بھارت میں انتہا پسند وں کے سامنے نعرہ تکبیر لگانے والی مسلم طالبہ کیلئے انعام کا اعلان

مزیدخبریں