نیب لاہور کی ایک اور اہم کامیابی

Feb 09, 2021 | 20:36:PM
نیب لاہور کی ایک اور اہم کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوام کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنیوالے ملزم جاوید مظفر بٹ کی 1 ارب 20 کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت لاہور سے منظور۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے ملزم عثمان ریاض  کیخلاف عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی شکایات پر نیب لاہور نے مئی 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ ستمبر 2019 میں تحقیقاتی ٹیم کی درخواست پر ملزم جاوید مظفر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کیخلاف ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام پر عوام الناس سے دھوکہ دہی کی مجموعی طور پر 647 مستند شکایات موصول ہوئیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا۔  ملزم سے  72 کروڑ مالیت کی پہلی پلی بارگین مارچ 2020 میں کی۔
 نیب ذرائع کے مطابق اکتوبر 2019 میں ہی نیب لاہور میں ایک تقریب کے ذریعے 14 کروڑ مالیت کی 8 نئی گاڑیاں اور 42 گاڑیوں کے مکمل کاغذات متاثرین کے حوالے کئے گئے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ عوام کے لوٹے گئے سرمائے کی ترجیحی بنیادوں پر برآمدگی ممکن بنائی جائے۔
 ڈیڑھ سال کے محدود عرصہ کے دوران مزکورہ کیس میں نیب لاہور نے مجموعی طور پر 1 ارب 92 کروڑ کی بڑی پلی بارگین کیں۔پلی بارگین ایک مکمل سزا ہے جس میں ملزمان سے ناصرف مکمل رقوم کی وصولی کی جاتی ہے بلکہ وہ سزا یافتہ بھی تصور کئے جاتے ہیں۔نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب کم و بیش 78 فیصد رہا جو نیب لاہور کی شاندار کامیابی کا مظہر ہے۔