عمران نیازی دوستوں کو سینٹ میں لانا چاہتے ہیں:احسن اقبال

Feb 09, 2021 | 12:50:PM
عمران نیازی دوستوں کو سینٹ میں لانا چاہتے ہیں:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی اپنے دوستوں کو سینٹ میں لانا چاہتے ہیں، عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے  صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان  کیا ہے۔ دو تہائی اکثریت نہ ہونے کے باوجود آڈریننس کا اجرا جہالت کی انتہا ہے، یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے عدالت صدارتی ریفرنس کو واپس کر دے گی، ریفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، کل حکومت 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے بھی صدارتی آرڈیننس جاری کرے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت کا تیسرا سال شروع ہوچکا ہے، حکومت 3 سال میں ہمارے خلاف ایک کیس ثابت نہیں کرسکی، ہم نے قوم سے جو وعدے کئے وہ پورے کئے، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 5 گھر بھی نہیں بنے۔ عمران خان نے پاکستان میں تاریخی مہنگائی کر دی، کل عمران خان نے علما کے سامنے جھوٹے الزامات لگائے، بہتان کی نحوست ہے جس وجہ سے حکومت نہیں چل رہی۔