روس سمیت18ممالک کے 40 سٹیلائٹ مدار میں لانچ کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روس نے آئندہ ماہ 17 ممالک کے 40 سٹیلائٹ کو اپنے سویوز-2 راکٹ کے ذریعہ مدار میں لانچ کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سویوز-2 خلائی راکٹ جنوبی کوریا کے سی اے ایس 500-1 سٹیلائٹ کے ساتھ بائکنور سپیس سینٹر سے 20 مارچ 2021 کو پرواز بھرے گا۔جنوبی کوریا کے سی اے ایس500-1 سٹیلائٹ کے علاوہ دیگر ممالک کے سٹیلائٹ کو بھی اس مشن کے تحت مدار میں پہنچائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ مدار میں پہنچائے جانے والے سٹیلائٹوں کی فہرست ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے اور سٹیلائٹوں کی تیاری کی بنیاد پر اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے ۔ خلائی ادارے کےایک اہلکار کے مطابق فی الحال جنوبی کوریا کےسی اے ایس500-1 سٹیلائٹ کے ساتھ 18 ممالک کے 40 چھوٹے سٹیلائٹوں کو اس میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے ۔روس کے اس مشن میں خود روس کے علاوہ جنوبی کوریا، جاپان، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، اسرائیل، تھائی لینڈ، کینیڈا، برازیل، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، ارجنٹائن، ہنگری، تیونس، برطانیہ، سپین اور سلواکیہ کے سٹیلائٹ شامل ہوں گے ۔