دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر

Dec 09, 2023 | 10:06:AM
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 304ریکارڈ کی گئی، ائیرکوالٹی انڈیکس 270ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

سموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں،طبی ماہرین نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کیلئے گھر سے ماسک لگا کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کردی گئی جب کہ سندھ اور پنجاب کے کئی میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بارش کے کوئی امکانات نہیں۔